خبروں پر واپس جائیں
    Corporate News

    وزیر اعلیٰ پنجاب کا کسانوں کے لیے تاریخی تحفہ: 20 ہزار گرین ٹریکٹرز کی فراہمی اور بھاری مسبسڈی کا اعلان

    Mustaqeem Farms & Tech Private Limited
    وزیر اعلیٰ پنجاب کا کسانوں کے لیے تاریخی تحفہ: 20 ہزار گرین ٹریکٹرز کی فراہمی اور بھاری مسبسڈی کا اعلان
    اس خبر کو شیئر کریں

    پنجاب حکومت نے صوبے کے زراعتی شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور کاشتکاروں کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کے لیے ایک شاندار قدم اٹھایا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب، مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر اگلے مالی سال میں کاشتکاروں کو 20 ہزار گرین ٹریکٹرز فراہم کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

    "گرین ٹریکٹر" اسکیم کے تحت شروع کیے جانے والے اس زرعی پیکیج کا مقصد پنجاب میں زراعت کو ترقی دینا اور کسانوں کو جدید مشینری تک آسان رسائی فراہم کرنا ہے۔

    اسکیم کے تحت ملنے والی بھاری سبسڈی کی تفصیلات

    حکومتِ پنجاب کی جانب سے کسانوں کے مالی بوجھ کو کم کرنے کے لیے ٹریکٹرز کی خریداری پر لاکھوں روپے کی زبردست سبسڈی دی جا رہی ہے، جس کی تفصیل درج ذیل ہے:

    ہائی ہارس پاور ٹریکٹرز پر سبسڈی: جو کاشتکار زیادہ طاقتور (ہائی ہارس پاور) ٹریکٹر خریدنا چاہتے ہیں، انہیں حکومت کی طرف سے 15 لاکھ روپے کی خطیر مسبسڈی دی جائے گی۔

    50 سے 65 ہارس پاور ٹریکٹرز پر سبسڈی: چھوٹے اور درمیانے درجے کے کسانوں کے لیے 50 سے 65 ہارس پاور کے ٹریکٹرز پر ساڑھے 7 لاکھ (750,000) روپے کی مسبسڈی فراہم کی جائے گی۔

    اس اسکیم کے اہم مقاصد

    کاشتکاروں کی آمدنی میں اضافہ کر کے صوبے اور ملک کو معاشی طور پر مستحکم کرنا۔

    تروایتی طریقوں کے بجائے جدید زراعتی مشینری کے استعمال کو فروغ دینا۔

    کسان سے جڑے تمام شعبوں اور دیہی معیشت کو نئی زندگی دینا۔

    اگر آپ بھی پنجاب کے کاشتکار ہیں، تو حکومت کی اس انقلابی اسکیم سے فائدہ اٹھا کر اپنے خوابوں کو سچ کر سکتے ہیں اور ملکی ترقی میں اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں۔