خبروں پر واپس جائیں
    Corporate News

    وزیر اعلیٰ پنجاب لائیوسٹاک کارڈ اسکیم: کسانوں کی خوشحالی کی طرف ایک بڑا قدم

    Mustaqeem Farms & Tech Private Limited
    وزیر اعلیٰ پنجاب لائیوسٹاک کارڈ اسکیم: کسانوں کی خوشحالی کی طرف ایک بڑا قدم
    اس خبر کو شیئر کریں

    حکومتِ پنجاب کی جانب سے صوبے بھر کے مالڈاروں اور کسانوں کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کے لیے بلا سود قرضوں پر مبنی "لائیوسٹاک کارڈ اسکیم" کا آغاز کیا گیا ہے۔ اس انقلابی منصوبے کا بنیادی مقصد کسانوں کو مالی معاونت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنے کٹے اور بچھڑے پالنے (Calf Fattening) کے لیے متوازن غذا، ونڈا، سائلج اور منرل مکسچر آسانی سے خرید سکیں۔

    پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (PITB) کے تعاون سے اس پورے طریقہ کار کو جدید ڈیجیٹل سسٹم پر منتقل کیا گیا ہے، جس سے نہ صرف درخواستوں کی شفاف تصدیق ممکن ہوگی بلکہ کسانوں کا قیمتی وقت بھی بچے گا۔

    اسکیم کے نمایاں فوائد

    بلاسود مالی امداد: کسانوں کو بغیر کسی سود کے آسان قرضے فراہم کیے جائیں گے تاکہ ان پر مالی بوجھ کم ہو سکے۔

    قرض کی رقم: اہل کسان 135,000 روپے سے لے کر 270,000 روپے تک کا قرض حاصل کر سکتے ہیں۔

    ادائیگی کی مدت: یہ قرض 4 ماہ کی مدت کے لیے دیا جائے گا، جبکہ رقم کی واپسی کے لیے 1 ماہ کی اضافی رعایت (Grace Period) بھی دی جائے گی۔

    ہدف اور مستفید ہونے والے افراد

    اس اسکیم کے ذریعے مجموعی طور پر 40,000 سے 80,000 کسانوں کو لائیوسٹاک کارڈ جاری کیے جائیں گے:

    پہلا سال: 10,000 سے 20,000 کسان (اور 1 لاکھ جانور)

    دوسرا سال: 30,000 سے 60,000 کسان (اور 3 لاکھ جانور)

    اہلیت کا معیار (کون اپلائی کر سکتا ہے؟)

    درخواست گزار کا تعلق صوبہ پنجاب سے ہونا لازمی ہے۔

    کسان کا موبائل نمبر ان کے اپنے شناختی کارڈ (CNIC) پر رجسٹرڈ اور فعال ہو۔

    کسان کا SPMS-9211 سسٹم میں رجسٹرڈ ہونا ضروری ہے۔

    کسان کے پاس فارم پر 5 سے 10 کٹے یا بچھڑے (نر جانور) موجود ہوں۔

    درخواست گزار کا بینکنگ یا سرکاری اسکیموں کا ریکارڈ صاف ہو اور وہ پہلے سے نادہندہ (Default) نہ ہو۔

    نوٹ: اس اسکیم کے تحت لائیوسٹاک کارڈ "پہلے آئیے، پہلے پائیے" کی بنیاد پر دیے جائیں گے۔

    درخواست دینے کا طریقہ

    درخواست دینے کا طریقہ انتہائی آسان اور ڈیجیٹل ہے:

    اپنے موبائل کے میسج رائٹنگ میں جائیں۔

    وہاں لکھیں: PLC [اسپیس] اپنا شناختی کارڈ نمبر (مثال: PLC 34101XXXXXXXX)

    اس میسج کو 8070 پر ارسال کر دیں۔

    درخواستوں کی تاریخ: 05 نومبر 2024 سے 11 دسمبر 2024 تک (پہلے مرحلے کے لیے)۔

    ہیلپ لائن اور رہنمائی

    کسی بھی قسم کی معلومات یا رہنمائی کے لیے درج ذیل ذرائع سے رابطہ کیا جا سکتا ہے:

    سرکاری ویب سائٹ: livestock.punjab.gov.pk

    ٹول فری نمبر (24/7): 9211-08000